Friday, September 20, 2024

ڈھاکا : پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ڈھاکا : پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
March 2, 2016
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش میں کھیلے جانیوالے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم بہتر کھیلنے کی کوشش کرینگے جبکہ ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد نواز کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے ۔