ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ مشنری سکول کا سکیورٹی گارڈ زخمی

لاہور(92نیوز)لاہور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری اور مشنری اسکول کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق بہار کالونی میں مشنری تعلیمی ادارے سینٹ فرسسکن بوائز ہائی سکول کے باہر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے نوجوان لکی زخمی ہو گیا۔
سکول کا سکیورٹی گارڈ آگے بڑھا تو ڈاکوﺅں نے اس پر بھی فائرنگ کر دی جس سے وہ بھی شدید زخمی ہو گیا۔
جبکہ اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی شہزاد منشی نے اسے سٹریٹ کرائم کا واقعہ قرار دیا ہے۔
شہزاد منشی نے اپیل کی کہ صورتحال کی کشیدگی کے باعث چہ میگوئیاں کرنے سے اختیاط کرنی چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیکر مجرموں کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔