Saturday, July 27, 2024

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک سعید احمد کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک سعید احمد کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع
February 13, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سعید احمدکی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کردی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے سعید احمد کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دوبارہ ڈپٹی گورنر مقرر کر دیا سعید احمد کا تقرر 21 جنوری 2017ء سے دو سال کے لیے ہوگا۔ سعید احمد کو 20 جنوری 2014ء کو تین سالہ مدت کے لیے اسٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا گیا تھا۔