Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈپٹی کنٹرولرکا نتائج میں ردو بدل کے عوض 35 کروڑ روپے کمانےکا انکشاف

ڈپٹی کنٹرولرکا نتائج میں ردو بدل کے عوض 35 کروڑ روپے کمانےکا انکشاف
August 21, 2016
کراچی(92نیوز)انٹربورڈ کراچی کے ڈپٹی کنٹرولر نے نتائج میں ردوبدل کےعوض 35 کروڑ روپے کمانے کا انکشاف کردیا،اینٹی کرپشن نے6 رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی۔ تفصیلات کےمطابق انٹر بورڈ کراچی کے گرفتار ڈپٹی کنٹرولر ملزم دبیراحمد کی زبان طوطے کی طرح فر فر چلنے لگی،نتائج میں ردو بدل، پیسوں کی لین دین اورکس کو کتنا حصہ ملتا ہے؟ اینٹی کرپشن کو سب کچھ کھل کر بتادیا، اور تو اورنتائج تبدیل کرکے اصل کاپی چھپانے کی جگہ اور انٹربورڈ افسران کے نام بھی بتادیئے۔ ملزم دبیر احمد نے دوران تفتیش بتایا کہ دو ہزار پندرہ میں نتائج تبدیل کرکے پینتیس کروڑ روپے کمائے گئے،فی پرچہ نتائج تبدیل کرنے پر پچیس سے تیس ہزار روپے حاصل کئے گئے،ملزم نےاہم شخصیات کی سفارش پر مفت میں بھی نتائج تبدیل کرنے کا انکشاف کردیا۔ملزم کے مطابق ان سمیت پانچ افراد اہم افسر کی رائے پر عمل کرنے اور کرانے کے پابند تھے،اینٹی کرپشن نے ملزم کی نشاندہی پر گلستان جوہر میں فلیٹ سے سو سے زائد امتحانی کاپیاں بھی برآمد کرلیں،ملزم دبیر احمد سے تفتیش کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر پر مشتمل اینٹی کرپشن کی چھ رکنی ٹیم بنادی گئی۔