گوجرانوالہ (92 نیوز) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے معاملے میں پولیس تاحال حقائق تک پہنچنے میں ناکام ہے ۔ دوسری طرف سہیل احمد ٹیپو کی میڈیکل رپورٹ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے تیرہ مارچ کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں چیک اپ کروایا ۔
رپورٹ میں سہیل احمد ٹیپو کو شدید ذہنی دباو کا شکار قرار دیتے ہوئے دو ہفتے مکمل آْرام کا مشورہ دیا گیا ۔
چیک اپ کے بعد سہیل احمد ٹیپو نے کمشنر کو چھٹی کی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ ڈیوٹی درست طور پر سرانجام نہیں دے سکتے ۔ کمشنر نے درخواست منظوری کے لیے چیف سیکرٹری کو بھجوائی ۔
کمشنر آفس کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی چھٹی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سےکوئی جواب موصول نہ ہوا ۔
بائیس مارچ کوسہیل احمد ٹیپو کی لاش ان کی رہاش گاہ پر پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔