Saturday, July 27, 2024

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے خودکشی کی ،فرانزک رپورٹ

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے خودکشی کی ،فرانزک رپورٹ
April 2, 2018

گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) ڈی سی گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی موت کا معمہ حل کے قریب پہنچ گیا ،۔ فرانزک رپورٹ آگئی ۔ جس  کے مطابق سہیل ٹیپو کی موت خودکشی  کی وجہ سے ہوئی ، کلائیوں اور گردن پر لپٹی تار پر سہیل ٹیپو کے ہی فنگر پرنٹس پائے گئے ۔ تفتیشی ٹیم کو فرانزک لیب کی رپورٹ موصول ہو گئی ۔

ڈی سی گوجرانوالہ چند روز قبل اپنے سرکاری گھر کے ایک کمرے میں مردہ پائے گئے ، اُن کی ڈیڈ باڈی پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی  تھی ، تاہم کلائیوں اور گردن پر لپٹی تار نے خود کشی کے اس وقعے کو مشکوک بنا دیا ۔

سوالات اٹھائے  گئے  تو تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی  ،  پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے  آئی  ، جس سے شکوک و شبہات میں  مزید اضافہ ہوا تاہم فرانزک رپورٹ  آنے کے بعد معاملہ اپنے منطقی انجام تک پہنچتا دکھائی دے رہا ہے ۔