Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈپٹی ڈائریکٹر رینجرز سے کار چھیننے کی واردات ناکام !!! تیزرفتاری کے باعث کار نالے میں جا گری

ڈپٹی ڈائریکٹر رینجرز سے کار چھیننے کی واردات ناکام !!! تیزرفتاری کے باعث کار نالے میں جا گری
July 28, 2015
کراچی (92نیوز) نیو کراچی میں کار چھیننے کی واردات ناکام ہو گئی۔ کار سوار ڈپٹی ڈائریکٹر رینجرز نے کار اتنی رفتار سے بھگائی کہ پھر قابومیں نہ آئی، ڈکیتی تو ناکام ہو گئی لیکن کار نالے میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں اور کار سوار ڈاکٹر راحیل کو بحفاظت نکال لیا۔ حادثے میں دو راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملزموں کی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔