Sunday, September 25, 2022

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیدیا

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیدیا
کراچی ( 92 نیوز ) ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیدیا۔ فلور کراسنگ ثابت ہو گئی ، ارشد وہرہ کو ضلع سنٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 کی چیئرمین شپ اور ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گئے ۔ الیکشن کمیشن نے ارشد وہرہ کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا  اور انہیں  دونوں عہدوں کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر منتخب ڈپٹی میئر کراچی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر سندھ گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نااہل ہیں۔ ارشد وہرہ کے وکیل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چینلج کرنے کا اشارہ دے دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے فیصلہ کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے بلدیاتی نمائندگان کے ووٹوں سے منتخب ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ اکتوبر 2017 میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے جن کی نااہلی کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے دائر کی تھی۔