Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈپٹی میئر ارشد ووہرا اور منحرف ارکان کیخلاف درخواستوں پر سماعت 15 مارچ تک ملتوی

ڈپٹی میئر ارشد ووہرا اور منحرف ارکان کیخلاف درخواستوں پر سماعت  15 مارچ تک ملتوی
March 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) فاروق ستار کی جانب سے ڈپٹی میئر ارشد ووہرا اور منحرف ارکان کے خلاف درخواستوں پر سماعت فاروق ستار کی سربراہی چیلنج ہونے کے باعث 15 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ فاروق ستار کے وکیل ایس اے اقبال قادری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ ارشد ووہرا ور منحرف ارکان کی جانب سے حفیظ الدین پیش ہوئے ۔
ایس اقبال قادری نے کہا کہ ارشد ووہرا نے جواب میں فاروق ستار کی سربراہی سے متعلق سوال اٹھایا ہے ۔ پہلے سربراہی سے متعلق کیس کا فیصلہ آ جائے۔ اس کے بعد کیس سنا جائے۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی ۔