Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید کو ناروے سے فوری واپس بلالیا گیا!!! ایازصادق کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کل جاری ہو گا

ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید کو ناروے سے فوری واپس بلالیا گیا!!! ایازصادق کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کل جاری ہو گا
August 24, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے سردار ایاز صادق کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد ڈپٹی سپیکر کو فوری طور پر ناروے سے وطن واپس بلا لیا ہے۔ ایاز صادق کو باضابطہ غیرفعال کرنے کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کل جاری کرے گا جبکہ ان سے تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ سردار ایاز صادق کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعظم نے ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کو فوری طور پر وطن واپس طلب کر لیا ہے۔ مرتضی جاوید عباسی ناروے کے دورے پر ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کو ڈی نوٹیفائی کرنے کےلئے مصدقہ فیصلے کی کاپی ابھی موصول نہیں ہوئی۔ انہیں باضابطہ طور پر نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا۔