Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈپریشن کو صرف مسکراہٹ شکست دے سکتی ہے : محققین

ڈپریشن کو صرف مسکراہٹ شکست دے سکتی ہے : محققین
April 4, 2016
سٹاک ہوم (ویب ڈیسک) سویڈن کی اپپسلا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہونٹوں کو محض اوپر کی جانب کھینچ دینا یعنی مسکراہٹ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق انسان دیگر افراد کے چہروں کے تاثرات پر فوری ردعمل کا اظہار کرتا ہے اور محض 30 ملی سیکنڈ میں دماغ دیگر افراد کے جذباتی تاثرات جیسے مسکراہٹ یا رنجیدگی کو شناخت کر کے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دماغی ردعمل کا انسانوں کو احساس تک نہیں ہوتا یا وہ غیر شعوری ہوتا ہے مگر اس سے ہماری ذہنی حالت میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ محققین کے بقول سامنے کھڑے فرد کے چہرے کے تاثرات کا عکس قدرتی طور پر ہمارے چہروں پر بھی جھلکنے لگتا ہے۔ تو اگر آپ کسی کے سامنے مسکرا دیتے ہیں تو اس کے مسائل میں تو مددگار ثابت نہیں ہوتے مگر ان کے مزاج پر ضرور خوشگوار اثرات مرتب ہو جاتے ہیں۔ محققین کا یہ بھی دعوی ہے کہ تکلیف کی حالت میں اگر مسکرایا جائے تو اس کی شدت میں کمی آنے لگتی ہے۔