Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈوکلام کا سرحدی تنازع، بھارت معاملے سے الگ رہے،چین  کی وارننگ

ڈوکلام کا سرحدی تنازع، بھارت معاملے سے الگ رہے،چین  کی وارننگ
July 24, 2017

بیجنگ (ویب ڈٰیسک)ڈوکلام کے سرحدی تنازع پر بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی انتہا کو چھونے لگی، چینی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے بھارت جان لے پہاڑ کو سرکانا آسان لیکن چینی فوج کو ہٹانا بہت مشکل ہے۔

تفصیلات کےمطابق بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزارت دفاع  کے ترجمان کرنل  ووچیان نےا یک بار پھر بھارت کو دو ٹوک انداز میں خبردار کرڈالا کہ جان لو کسی پہاڑ کو اپنی جگی سے سرکانا بہت آسان  لیکن پیپلز لبریشن آرمی کو ہٹانا بہت ہی مشکل ہے۔ ترجمان کے مطابق ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو محفوظ رکھنے کے لیے ہماری فوجی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہمارا عزم کبھی نہیں ڈگمگایا۔ چینی فوج کے ترجمان  کا  کہنا تھاکہ بھارت کسی زعم میں نہ رہے ۔ اپنی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب اچھی طرح سے آتا  ہے۔انہوں نے کہا قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کا عزم غیرمتزلزل ہے اوربھارت  حالات ہمیشہ اپنے حق میں سازگار رہنے کے مفروضے پر رسک لینے اور خیالی دنیا میں رہنے سے گریز کرے۔

چین اور بھارت کے درمیان ڈوکلام کے سرحدی  علاقے میں  چین کی سائیڈ پر ایک سڑک تعمیر کرنے پر ایک ماہ سے سخت کشیدگی چلی آرہی ہے ۔۔چین اور بھوٹان  کے درمیان اس مقام کی ملکیت کا تنازعہ ہے جس میں بھارت بھی کود پڑا ہے  ۔