Friday, September 13, 2024

ڈونگی کراونڈ کے جلسے کے اختتام پر خواجہ سعد رفیق کی حیدر اشرف کے ساتھ سرگوشیاں

ڈونگی کراونڈ کے جلسے کے اختتام پر خواجہ سعد رفیق کی حیدر اشرف کے ساتھ سرگوشیاں
October 10, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں ن لیگ کے جلسہ کے بعد وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ڈی آئی جی آپریشنز میں گپ شپ ہوتی رہی جس میں ڈی آئی جی آپریشنز وضاحتیں دیتے نظر آئے۔ تفصیلات کےمطابق این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں سمن آباد کے ڈونگی گراونڈ میں ن لیگ کے جلسہ کے بعد وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق اپنی گاڑی کے قریب کھڑے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدراشرف کے ساتھ گپ شپ لگاتے رہے۔ خواجہ سعد رفیق نے ڈاکٹر حیدراشرف کا ہاتھ تھامے رکھا  جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز وضاحتیں دیتے نظر آئے، اس دوران شیخ وقاص اکرم، خواجہ سعد رفیق اور ڈاکٹر حیدر اشرف میں مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا،گفتگو میں عابدشیرعلی اور حنیف عباسی بھی شریک ہوگئے۔