Thursday, December 1, 2022

ڈونلڈ ڈک 85 سال کا ہو گیا

ڈونلڈ ڈک 85 سال کا ہو گیا
لاس اینجلس ( 92 نیوز) بچوں اور بڑوں کا ہردلعزیز ڈونلڈ ڈک  85 سال کا ہوگیا ، ڈزنی کا معروف کردار اپنی مخصوص آواز کی وجہ سے سب کو اپنا دیوانہ بنا چکا ہے۔ سر پر سیلرز کی مخصوص کیپ، اور ناک پر دھرا غصہ یہاں بات ہورہی ڈزنی کے معروف کردار ڈونلڈ ڈک  کی  جو اپنی کنجوسی، مزاحیہ حرکات اور منفرد آواز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ڈونلڈ  مکی ماؤس کا دیرینہ دوست بھی ہے ، جو پہلی بار 1934 میں دی وائز لٹل ہین میں نظر آیا تھا، اس کا شمار ہردور کے 50 عظیم ترین کارٹون کرداروں میں بھی کیا جاتا ہے ، جن کے دیوانے صرف بچے ہی نہیں بڑے بھی ہیں۔ وقت کے ساتھ ڈزنی کارٹونز میں ڈونلڈ  کی فیملی بھی اِن ہوئی، جن میں انکل سکورج  اور ڈونلڈ کے تین شرارتی بھتیجے شامل ہیں۔