Sunday, December 10, 2023

ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ داخلے پر پابندی کی عرضداشت پر بحث، قرارداد پیش نہ ہو سکی، ٹرمپ احمق شخص قرار

ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ داخلے پر پابندی کی عرضداشت پر بحث، قرارداد پیش نہ ہو سکی، ٹرمپ احمق شخص قرار
January 19, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی کی عرضداشت پر بحث کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ٹرمپ کو احمق شخص قرار دیا جو عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے الٹی سیدھی باتیں کر رہا ہے تاہم پابندی کیلئے ووٹنگ نہیں ہوئی۔ مسلمانوں کے بارے میں بیان پر پانچ لاکھ افراد نے ٹرمپ پر پابندی کی عرضداشت پیش کی تھی اس معاملے پر تین گھنٹے کی گرما گرم بحث ہوئی تاہم ٹریسا مئے کی جانب سے پابندی کی مخالفت پر قرارداد پیش نہیں ہوئی۔ بحث میں شریک ارکان ٹرمپ کے احمق شخص ہونے پر متفق تھے لیکن ان پر پابندی بارے اختلاف رائے تھا۔ بعض کا کہنا تھا پابندی سے نقصان ہو گا اور ٹرمپ کی حمایت بڑھے گی۔ بعض ارکان نے کہا ٹرمپ کا بیان نفرت انگیز ہے جس کی بنا پر اسے قانونی طور پر برطانیہ آنے سے روکا جا سکتا ہے۔ گیون روبن سن نے ٹرمپ کو بے حس شخص قرار دیا جوکوئی بھی فحش یا بیہودہ بات کہہ سکتا ہے۔ ناز شاہ نے اسے فریبی اور مکار قرار دیا، وکٹوریہ ایٹکنز نے قابل نفرین شخص قرار دیا جبکہ جیک ڈرومی نے کہا کہ ٹرمپ جیسے خطرناک احمق کو برطانیہ نہیں آنا چاہئے۔