Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے بارڈر سکیورٹی پر خدشات قابل قدر ہیں ، وزیر خارجہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے بارڈر سکیورٹی پر خدشات  قابل قدر ہیں ، وزیر خارجہ
March 1, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امید ظاہر کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کیساتھ بارڈر مینجمنٹ پر پاکستان کے خدشات کا احترام کریں گے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر سے متعلق ٹویٹ کیا جس پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے امریکا کے بارڈر سکیورٹی پر خدشات قابل قدر ہیں ۔ امید ہے کہ وہ دو ہزار چھ سو کلومیٹر طویل پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کا بھی احترام کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترین سرحدی انتظامات سے ہی سرحد پار سے دہشتگردی روکنے میں مدد ملے گی ۔
گزشتہ روز کیلی فورنیا کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیخلاف پٹیشن خارج کردی تھی ۔