Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کےمینجرخاتون صحافی پر حملے کے الزام میں گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کےمینجرخاتون صحافی پر حملے کے الزام میں گرفتار
March 30, 2016
واشنگٹن ڈی سی(92نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر کو ایک خاتون صحافی پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا  ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  کورے لیوانڈؤسکی بےقصور ہے ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل تنازعات کی زد میں ہیں اب ان کی انتخابی مہم کے مینیجر کو ایک خاتون صحافی پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ خاتون صحافی  مشیل فیلڈز  کا کہنا ہے کہ آٹھ مارچ کو جب انہوں نے  ٹرمپ سے سوال پوچھنا چاہا تو لیوانڈؤسکی نے ان کے بازو کو سختی سے پکڑا جس سے وہ گرنے سے بال بال بچیں  اور ان کے بازو پر نشان پڑ گئے ۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے  لیوانڈؤسکی کو گرفتار کر لیا تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا ، اور اب وہ عدالت میں کیس کا سامنا کریں گے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی مینیجر کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک شریف انسان ہے  تاہم پولیس نے جو ویڈیو جاری کی ہے ، اس میں   لیوانڈؤسکی ، خاتون کو بازو سے پکڑتے نظر آتے ہیں  ، ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف ری پبلکن امیدواروں ٹیڈ کروز اور جان کیسیچ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ تشدد کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں ۔