Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈونلڈ ٹرمپ کو عراق جنگ میں جاں بحق مسلمان امریکی فوجی کی والدہ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا

ڈونلڈ ٹرمپ کو عراق جنگ میں جاں بحق مسلمان امریکی فوجی کی والدہ کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا
July 31, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک)ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ  کوعراق جنگ میں جاں بحق مسلمان امریکی فوجی کی والدہ  کامذاق اڑانامہنگاپڑگیا ، متنازع سیاستدان کوحلیفوں اورحریفوں کی طرف سے سخت تنقیدکاسامناہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہاتھا کہ غزالہ خان کو بولنے نہیں دیا گيا۔ تفصیلات کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے متنازع بیانات کاسلسلہ جاری ہے جس پرمخالفین ہی نہیں اپنوں نے بھی  ٹرمپ کے بیان کوآڑے ہاتھوں لیاہے سابق امریکی صدربل کلنٹن کا کہنا ہے کہ ان کی فہم سے باہر ہے کہ ٹرمپ ایک گولڈ سٹار کی ماں کے بارے میں ایسا کیسے کہہ سکتاہےڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے نامزد نائب صدارتی امیدوار ٹم کین نے ٹرمپ کے بیان کو نامناسب قرار دیا۔ کین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ  گولڈاسٹارکی والدہ کو مضحکہ خیز بنا رہے تھے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر فٹ نہیں سینئر سیاستدانوں کاکہناہے کہ قومی ہیرو کی والدہ کے بارے میں ایسی باتیں کرنا کسی طرح درست نہیں۔ ریپبلکن رہنماؤں نے بھی ٹرمپ کے بیان کونا پسند کیا اوراوہائیو کے گورنرجان کسیچ نے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ گولڈاسٹاروالدین کےساتھ عزت و وقارکے ساتھ پیش آیا جاتا ہے۔ ادھرٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے  اپنے ایک بیان  میں ہمایوں خان کی تعریف کی ہے۔