ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا طبی معائنہ،صحت مند قرار دے دیا گیا
وائٹ ہاؤس ( 92 نیوز ) وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا طبی معائنہ ہو گیا ۔ ماہرین طب نے امریکی صدر کو صحت مند قرار دے دیا ہے ۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ میری لینڈ کے فوجی مرکز میں ہوا ۔ ٹیسٹ کی تفصیلات منگل کو جاری کی جائیں گی ۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے نفسیاتی معائنہ نہ کیے جانے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے ۔