Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈونلڈ ٹرمپ نے گوانتانامو جیل قائم رکھنے کا اعلان کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے گوانتانامو جیل قائم رکھنے کا اعلان کردیا
January 31, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر نے بدنام زمانہ گوانتانامو جیل قائم رکھنے کا اعلان کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں امریکا اور اُس کے اتحادیوں نے شام اور عراق سے داعش کا سو فیصد خاتمہ کردیا ہے۔ داعش کو مکمل شکست دینے تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کو مزید مضبوط اور جدید بنائے گا تاکہ کسی بھی ملک کی جارحیت کا مقابلہ کیا جاسکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے اپنا سالانہ 'اسٹیٹ آف دی یونین' خطاب کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال وعدہ کیا تھا کہ وہ اتحادیوں کیساتھ ملک کر زمین سے داعش کا صفایا کردیں گے جو آج پورا ہوگیا۔ عراق اور شام میں داعش مکمل طور پر پسپا ہوچکی ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک داعش مکمل طور پر شکست فاش نہیں ہوجاتی۔

امریکی صدر نے گوانتامو جیل قائم رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد صرف مجرم ہی نہیں بلکہ ہمارے دشمن ہیں۔ ماضی میں ہم نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی سمیت کئی دہشتگردوں کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا جس پر ہمیں میدان جنگ میں دوبارہ ان کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرمپ نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ داعش اور القاعدہ کیخلاف جنگ میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ضروری اختیارات یقینی بنائے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج نئے ضوابط کیساتھ لڑرہی ہے اوراب ہم مصنوعی ڈیڈ لائنز بتا کر افغانستان میں دشمنوں کو چوکنا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اقدام کیخلاف خلاف ووٹ دینے والے ممالک کو بیس ارب ڈالر کی امداد بھیجی گئی۔ امریکی امداد دشمنوں کی بجائے صرف دوستوں کے پاس جانی جاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور چین کو امریکی مفادات کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے جوہری ہتھیاروں کو مزید مضبوط اور جدید تر بنانا ہوگا تاکہ تمام تر جارحیت کا مقابلہ کیا جاسکے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام دنیا کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ پیونگ یانگ پر نیوکلیئر پروگرام ترک کرنے کیلئے دباؤبڑھایا جارہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں پاکستان سے کوئی بات نہیں کی۔