Thursday, October 6, 2022

ڈونلڈ ٹرمپ نے پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنےکیلئے مطلوبہ مندوبین کی حمایت حاصل کرلی

ڈونلڈ ٹرمپ نے پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنےکیلئے مطلوبہ مندوبین کی حمایت حاصل کرلی
واشنگٹن (ویب ڈٰیسک)ری پبلکن پارٹی  کے ڈونلڈٹرمپ نے  امریکی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ مندوبین کی حمایت حاصل کرلی۔ پارٹی کی طرف سے ٹرمپ کوصدارتی نامزدگی ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈونلڈٹرمپ نے منفی انتخابی مہم کے باوجود پارٹی نامزدگی کے لیے مطلوبہ مندوبین کی حمایت حاصل کرلی  تاہم پارٹی کی طرف سے ابھی تک  وہ گرین سگنل نہیں حاصل کرسکے۔ ارب پتی سیاستدان نے بارہ سواڑتیس مندوبین کی حمایت حاصل کرلی ہےجبکہ ریپبلکن کی طرف سے پارٹی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے بارہ سوسینتیس ڈیلی گیٹس درکارتھے۔ کیلی فورنیاسمیت پانچ ریاستوں میں پرائمری ہوناباقی ہیں۔ ریپبلکن کی طرف سے واحدامیدوارہونے کےباعث ان پرائمریزکی حیثیت رسمی کارروائی کےسواکچھ نہیں ہے۔ امریکی میڈیاکے مطابق ٹرمپ سات جون کےپرائمریزمیں فتح کے ساتھ ریپبلکنزکی طرف سے سب سے زیادہ مندوبین حاصل کرنے کاریکارڈبناسکتے ہیں۔ تاہم ریپبلکن پارٹی ٹرمپ کوباضابطہ طورپرامیدوارنامزدکرتی ہے یانہیں اس کے لیے جولائی کاانتظارکرناہوگا۔