Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکیوں سے ووٹوں کی بھیک مانگنی شروع کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکیوں سے ووٹوں کی بھیک مانگنی شروع کر دی
August 20, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سفید فام امریکیوں میں مقبولیت کھونے کے بعد سیاہ فام امریکیوں کی منت سماجت پر اتر آئے۔ کہتے ہیں اگر سیاہ فام کسی نئے امیدوار کو آزمائیں گے تو ان کا کیا نقصان ہو گا۔ مجھے ایک موقع تو دیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کے دوران سیاہ فام امریکیوں سے ووٹ دینے کی اپیل کر دی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک بہتر مستقبل کے لیے تمام سیاہ فام ری پبلکن پارٹی کو ووٹ دیں۔ ڈیموکریٹس کے دور میں سیاہ فاموں نے بہت ظلم سہا‘ سیاہ فام غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے بچوں کیلئے اچھے سکولز نہیں ہیں۔ اٹھاون فیصد سیاہ فام بیروز گار ہیں۔ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہیلری کی پالیسیوں سے سب سے زیادہ نقصان سیاہ فاموں کو ہوا۔ ہیلری نے بیروزگار افریقی امریکیوں کے بجائے تارکین وطن کو ملازمتیں فراہم کیں۔ سیاہ فام اپنے ہی ملک میں مہاجر بن کر رہ گئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ صدر بنے تو شمالی امریکا فری ٹریڈ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ باراک اوباما نے ایران کو تاوان کی ادائیگی سے متعلق غلط بیانی کی۔ ہیلری کی پالیسیوں نے داعش کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا۔ بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی وجہ بھی ہیلری کلنٹن ہی ہیں۔