Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی غیرمقبول ری پبلکن امیدوار کا اعزاز حاصل کر لیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی غیرمقبول ری پبلکن امیدوار کا اعزاز حاصل کر لیا
April 14, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ریپبلکنزکی طرف سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈٹرمپ اپنے متنازعہ بیانات کے باعث مسلسل عوامی حمایت کھو رہے ہیں۔ تازہ سروے میں ٹرمپ گزشتہ تیس برس کے دوران کسی بھی ریپبلکن امیدوار کے مقابلے میں انتہائی غیرمقبول لیڈر قرار پائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز بیانات دےکر پوری دنیا میں بدنامی کمانے والے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں بھی غیرمقبول ہو گئے۔ ریپبلکنز امیدواروں کے تازہ سروے نے ڈونلڈٹرمپ کو دن میں تارے دکھا دیے۔ سروے کے مطابق ڈونلڈ غیرمقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹرمپ گزشتہ تیس برس کے دوران کسی بھی ریپبلکن امیدوار کے مقابلے میں انتہائی غیرمقبول لیڈر قرار پائے ہیں۔ پولز کے مطابق سڑسٹھ فیصد امریکیوں کے نزدیک ٹرمپ ان کاپسندیدہ امیدوار نہیں جبکہ پارٹی میں ان کے سب سے بڑے حریف تریپن فیصد شہریوں میں غیرمقبول ہیں۔ حالیہ سروے کے بعد بھی ڈونلڈٹرمپ نے آنکھیں نہ کھولیں تووہ صدارتی دوڑ سے باہر ہو سکتے ہیں۔