Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ ارکان کانگریس میکسیکو دیوار فنڈز پر متفق نہ ہو سکے

ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ ارکان کانگریس میکسیکو دیوار فنڈز پر متفق نہ ہو سکے
January 5, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) ڈونلڈٹرمپ اور ڈیموکریٹ ارکان کانگریس میکسیکو دیوار فنڈز پر متفق نہ ہو سکے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیوار کی تعمیر کے لئے کانگریس کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق دیوار بنانے کے لئے ایمرجنسی بھی لگائی جاسکتی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حکومتی شٹ ڈاؤن مہینوں نہیں بلکہ سالوں بھی جاری رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے تک دیوار کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو بھی اس بات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔