Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کو تقسیم کرر ہے ہیں ، سابق امریکی وزیر دفاع

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کو تقسیم کرر ہے ہیں ، سابق امریکی وزیر دفاع
June 4, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) سابق امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کو تقسیم کر رہے ہیں۔

جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات نازی جرمنوں جیسے ہیں،آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے،مظاہرین کا برابری کی بنیاد پر انصاف کا مطالبہ سو فیصد درستہے ۔

سابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس  نے کہا کہ فوج بلا کر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کے آئینی حقوق پامال کیے، اپنے ہی شہروں کو میدان جنگ بنانے کی سوچ مسترد کرنی ہوگی،تصورنہیں کیا تھا کہ آئین کی پاسداری کا حلف لینے والے فوجیوں کو خلاف ورزی کا حکم ملے گا۔

جیمزمیٹس شام سے متعلق ٹرمپ کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہوئے تھے۔