Sunday, September 15, 2024

لاہور ،ڈولفن فورس کی فائرنگ سے باپ دو بچوں سمیت زخمی

لاہور ،ڈولفن فورس کی فائرنگ سے باپ دو بچوں سمیت زخمی
June 14, 2018
لاہور (92 نیوز) ڈولفن فورس کی تربیت پر ایک بار پھرسوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں۔ مبینہ پولیس مقابلے میں اہلکاروں کی چلائی گئی گولیاں ڈاکوؤں کی بجائے باپ اور دو بچوں کے جسموں میں پیوست ہو گئیں۔ شاد باغ کے واقعہ کی بازگشت ابھی ختم نہیں ہوئی کہ سبزہ زار میں بھی ڈولفن فورس کی  شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔ ملتان روڈ پر ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ ڈولفن فورس کے اہلکار پہنچ گئے اور فائرنگ کر دی جس سے تین شہری زخمی ہو گئے۔ سبزہ زارمیں  مبینہ پولیس مقابلے میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے چاروں ڈاکو تو بچ نکلے ایک شہری  اوراس کے دوبچے زد میں آگئے۔ سینتیس سالہ عابد،آٹھ سالہ فضہ  اور چھ سالہ ایان کو زخمی حالت میں جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ ورثا نے الزام لگایا کہ  گولیاں ڈولفن فورس نے چلائی تھیں۔ کچھ عرصہ پہلے شاد باغ کے علاقے میں  ڈولفن پولیس کی مبینہ فائرنگ سے سلیم نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔ اس واقعہ کے ذمہ داراہلکار ابھی تک منظر عام پر نہیں لائے گئے۔