Tuesday, September 17, 2024

ڈنمارک میں برقعے اور نقاب پر پابندی عائد کر دی گئی

ڈنمارک میں برقعے اور نقاب پر پابندی عائد کر دی گئی
June 1, 2018
کوپن ہیگن (92 نیوز) ڈنمارک نے عوامی مقامات پر برقعہ پہننے اور نقاب کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا بل پیش کیا جو منظور ہو گیا۔ پابندی کے حق میں پچھہتر جب کہ مخالفت میں تیس ووٹ آئے تاہم چوہتر نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قانون کے تحت عوامی مقامات پر برقع پہننے کی ممانعت ہے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور جیل بھی ہو سکتی ہے ۔ ڈنمارک برقعے اور نقاب پر پابندی لگانے والا چوتھا یورپی ملک ہے ۔ اس سے قبل آسٹریا، فرانس اور بیلجیم میں اسی طرح کا قانون منظور ہو چکا ہے۔