Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈسکہ میں دھاندلی کرنے کے لیے حکومتی مشینری استعمال ہوئی، مریم نواز

ڈسکہ میں دھاندلی کرنے کے لیے حکومتی مشینری استعمال ہوئی، مریم نواز
February 21, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ ڈسکہ میں دھاندلی کرنے کے لیے حکومتی مشینری استعمال ہوئی، عوام نے پھر بھی ان کے خلاف ووٹ دیا۔

اتوار کے روز ڈسکہ روانگی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ، تمام تر دھاندلی کے باوجود کچھ نہ ملا تو پولنگ عملہ ہی اغوا کرلیا اور بیس پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بدلے۔

ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی، ووٹ کو عزت دی۔ 2018ء میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ مزید کہا، ن لیگ اپنے ورکرز کو آن کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔