Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈسکہ کی ری پولنگ کیلئے آئینی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، فردوس عاشق

ڈسکہ کی ری پولنگ کیلئے آئینی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، فردوس عاشق
February 25, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں، ڈسکہ کی ری پولنگ کیلئے آئینی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ڈسکہ میں آر او نے قانون کو ہوا میں اڑایا، ن لیگ کو ہر طرح کی سہولت دی گئی، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی ہم اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا، ڈسکہ کی ری پولنگ کیلئے آئینی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، جعلی راجکماری نے پھولن دیوی کا روپ اپنا لیا ہے۔ انہوں نے ہمارے اداروں کو سیاسی جنگ میں گھسیٹا۔ بیانیہ بنایا گیا کہ ادارے اور ایجنسیاں دھاندلی میں ملوث ہیں۔

فردوس عاشق اعوان بولیں کہ عوام مافیا کو این اے 75 میں صفایا کرنے کا تہیہ کرچکی ہے، آج پھر جاتی امرا میں سری پائے اور ہریسہ کی دعوت ہوئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا، اِنہیں پتہ نہیں عمران خان مورثی سیاست کو پاش پاش کرچکے، کنیز دوئم نے جو الزام لگایا ہے اس پر نوٹس بھیجوں گی۔ آج کل پی ایس ایل جاری ہے، ایک طرف اکیلے کپتان کا مقابلہ 11 جماعتوں سے ہے۔ جہاں جھوٹ کا پرچار ہوگا وہاں حکومت عوام تک سچ پہنچائے گی۔