Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈسکہ واقعہ کیخلاف تحریک انصاف کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ، پنجاب حکومت اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی

ڈسکہ واقعہ کیخلاف تحریک انصاف کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ، پنجاب حکومت اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی
May 27, 2015
ملتان (92نیوز) ملتان پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ڈسکہ واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ملتان کے علاقہ 6نمبر چونگی پر ڈسکہ واقعہ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈسکہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ حکومت کی جانب سے پولیس کے خلاف کارروائی نہ کرکے ان کو چھوٹ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد ڈسکہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ڈسکہ واقعہ میں ملوث افراد کے خاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ پاکستان تحریک انصاف اسی طرح احتجاج جاری رکھے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔