ڈسکہ میں نجی بینک منیجر کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

ڈسکہ ( 92 نیوز) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں نجی بینک منیجر نے رقم چھیننے کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیے ۔
پولیس کے مطابق نجی بینک کا منیجر رقم لے کر نکل رہا تھاکہ دو ڈاکوؤں نے چھیننے کی کوشش کی ، دوران مزاحمت بینک منیجر نے ڈاکوؤں سے پستول چھین لیا اور فائرنگ کر دی ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں دم توڑ گئے ۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نےجائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔