Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈسکہ میں ضمنی انتخابات کے دوران سر عام فائرنگ، تین مقدمات درج

ڈسکہ میں ضمنی انتخابات کے دوران سر عام فائرنگ، تین مقدمات درج
February 20, 2021

ڈسکہ ( 92 نیوز) ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے دوران سرعام فائرنگ کے تین مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

این اے75میں ضمنی انتخابات کےدوران فائرنگ پر قانون حرکت میں آیا اور  ملزمان کیخلاف تین مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ۔
گزشتہ روز ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کیلئے جاری پولنگ کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی ، ایک جانب عوام ووٹ ڈال رہے تھے تو دوسری جانب شہر میں گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دے رہی تھی ۔

فوارہ چوک ، کالج روڈ  اور ڈسکہ کلاں میں ملزمان سرعام ہوائی فائرنگ کرتےرہے ۔ ایک روز گزرنے کے بعد تھانہ سٹی پولیس نےتینوں مقامات پرفائرنگ کے  مقدمات نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیے ۔

ایف آئی آرکےمطابق ملزمان الیکشن ڈےپرہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کررہےتھے۔مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ۔