Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی 7 ہزار 827 ووٹوں کی برتری سے میدان مار چکی، فردوس عاشق

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی 7 ہزار 827 ووٹوں کی برتری سے میدان مار چکی، فردوس عاشق
February 20, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا، ڈسکہ ضمنی الیکشن میں تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سات ہزار 827 ووٹوں کی برتری سے میدان مار چکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں کہا، ن لیگ کے احسن اقبال، جاوید لطیف، کنیز جونیئر اور عطا تارڑ نے آر او کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ الیکشن نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے اور کھلم کھلا غنڈہ گردی کے باوجود این اے 75 ڈسکہ میں پِٹنے کے بعد کسی کی طور بھی پنجاب میں اپنی سیاسی موت کا پروانہ جاری ہونے سے رکوانا چاہتی ہے۔ بے شرمی کی انتہا کہ چیلے اور کنیزیں ابھی بھی بجائے شکست تسلیم کرنے کے جھوٹ کی مالا جپتے دیکھے جاسکتے ہیں۔