Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کی فراخ دلی پر انگلیاں اٹھانے والوں کا دوغلا پن قوم کے سامنے عیاں ہوگیا، شبلی فراز

وزیراعظم کی فراخ دلی پر انگلیاں اٹھانے والوں کا دوغلا پن قوم کے سامنے عیاں ہوگیا، شبلی فراز
February 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں وزیراعظم کی ڈسکہ میں بیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیش کش، شفاف انتخابات یقینی بنانے کی جدوجہد کا مظہر ہے۔ 

منگل کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، عمران خان کی فراخ دلی پر انگلیاں اٹھانے والوں کا دوغلا پن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہوگیاـ

انہوں نے کہا، ڈسکہ الیکشن پر دھاندلی کرنے والی پارٹی سیخ پا ہے۔ یہ الیکشن جیتنا اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں، اوپن بیلٹ کی مخالفت دھاندلی کا ارادہ رکھنے والا ہی کرسکتا ہے۔

ان کا مزید کہا دھونس، دھاندلی، دھوکا نون لیگ کا وطیرہ ہے،، ڈسکہ میں ری الیکشن سمیت جو بھی فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا ہمیں قبول ہوگا۔