Thursday, September 29, 2022

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عمراکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کر کے مثال قائم کی : شہریار

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عمراکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کر کے مثال قائم کی : شہریار
کراچی (92نیوز) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ان سے ذمہ داریاں واپس لئے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جبکہ محمدعامر کو ویزے کے حصول میں کوئی پریشانی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے افواہوں کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے صاف بتا دیا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے اور ان سے ذمہ داریاں واپس لینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کراچی کرکٹ اکیڈمی کے جلد افتتاح کی خوشخبری سنا دی۔ ان کا کہنا تھا اسلام آباد اور ملتان سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ریجنل اکیڈیمیز بنائی جائیں گی جس سے جونیئر کرکٹرز کو فائدہ ہو گا۔ شہریار خان نے بتایا کہ دورہ انگلینڈکےلئے محمد عامر کے ویزے کا مسئلہ حل ہو جا ئے گا جبکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عمراکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کرکے دوسروں کےلئے مثال قائم کی ہے۔