Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی، 2 مجرمان کی پھانسی پر عملدرآمد مؤخر

ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی، 2 مجرمان کی پھانسی پر عملدرآمد مؤخر
March 30, 2016
سیالکوٹ (نائنٹی ٹو نیوز) ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی جبکہ 2 مجرمان کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی جبکہ 2 مجرمان کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ پھانسی کی سزا پانے والے کوٹلی لوہاراں کے رہائشی غلام عباس نے یکم اپریل 1997 کو تھانہ کینٹ کے علاقہ صدر بازار میں فائرنگ کر کے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ عتیق کے والد کو قتل کیا تھا۔ غلام عباس کی سزا کو اعلیٰ عدالتوں نے بھی برقرار رکھا اور صدر پاکستان نے بھی اس کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی جس پر غلام عباس کو ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی جبکہ تھانہ صدر نارووال کے مشہور مقدمہ میں سزا یافتہ 2مجرمان ناصر محمود اور طاہر اقبال کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔