Friday, September 13, 2024

ڈسٹرکٹ بدین کے 150 سے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کر لیا

ڈسٹرکٹ بدین کے 150 سے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کر لیا
June 19, 2018
ابو ظہبی (92 نیوز) دبئی میں مقیم معروف بزنس مین اور اللہ والا ویلفیئرسوسائٹی کے چیئرمین راجہ جاوید خالدقادری اور ان کی اہلیہ کے ہاتھوں ڈسٹرکٹ بدین کے 150 سے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کر لیا ۔ اللہ والا ویلفیر سوسائٹی کے بانی چئیرمین راجہ جاوید خالد قادری اور ان کی اہلیہ ،ٹرسٹ کی چئیر پرسن حنا فاروق نے دورہ پاکستان کے دوران بدین کی تحصیل گولاچی کے 150 سے زائد غیر مسلم افراد کو کلمہ طیبہ کی نعمت سے مالا مال کیا۔ دوبئی واپسی پر نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں دونوں نے  مزید لوگوں کو دین اسلام کی جانب راغب کرنے  کا عزم کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ جاوید نے کہا کہ اللہ والا ویلفیر سوسائٹی کیلئے کسی  سے چندہ یا فنڈز نہیں لیتے ۔ اپنے بزنس کا 65 فی صد فلاحی کاموں اور غریب لوگوں کی مدد پر خرچ کرتے ہیں ۔ اس موقع پر حنا فاروق نے امید ظاہر کی عمران خان آئندہ وزیراعظم بن کر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔ راجہ جاوید خالد قادری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے ،  ناموس رسالت پر جان دینے والے اور پاک فوج کی عظمت کو سلام کرتے ہیں ۔