Thursday, February 22, 2024

ڈزنی فلمز نے کورونا سے متاثر فلموں کی ریلیز کا نیا شیڈول جاری

ڈزنی فلمز نے کورونا سے متاثر فلموں کی ریلیز کا نیا شیڈول جاری
April 4, 2020
لاس اینجلس (92 نیوز) معروف ہالی ووڈ فلم پروڈکشن کمپنی ڈزنی فلمز نے کورونا سے متاثر ہونے والی اپنی فلموں کی ریلیز کا نیا شیڈول جاری کردیا۔ ملان، بلیک ویڈو اسی سال ریلیز ہوں گی۔ کورونا سے دنیا بھر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بند ہونے سے فلموں کے شائقین بھی پریشان ہیں۔ آن لائن پرانی فلمیں دیکھنے والے ہالی ووڈ فلموں کے رسیا افراد کیلئے خوشخبری ہے۔ ڈزنی فلمز نے بہادر چینی لڑکی کے کارناموں پر بنی ایکشن فلم ملان کو 24 جولائی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے، کورونا کے باعث 27 مارچ کو ملان کی ریلیز روک دی گئی تھی۔ معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن کی فلم بلیک ویڈو کی ریلیز یکم مئی کو ہونا تھی تاہم یہ بھی کورونا کا شکار ہوئی۔ اب شائقین اپنی پسندیدہ فلم رواں سال 6 نومبر کو بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے۔ 2021 میں ایٹرنلز، 12 فروری شانگ چی اور لیجنڈآف ٹین رنگ 21مئی، ڈاکٹر اسٹرینج اورملٹی ورس آف میڈنس پانچ نومبر کو ریلیز ہوں گی۔تھور ۔۔لو اینڈتھنڈر18فروری 2022کو ریلیز ہوگی ۔انڈیانا جونز سلسلے کی نئی فلم کی ریلیز 2022تک ملتوی کردی گئی۔