Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈریپ نے دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا

ڈریپ نے دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا
November 20, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈریپ نے دوا ساز کمپنیوں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور ڈاکٹروں کے تعلقات پر مبنی ضابطہ اخلاق وفاقی کابینہ کی منظوری سے جاری کیا گیا جس کے مطابق دوا ساز اداروں کو ڈاکٹروں کو نقد رقوم دینے سے روک دیا گیا۔ نئے ضابطہ اخلاق کے تحت دوا ساز ادارے ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کے سفری اخراجات برداشت نہیں کرسکیں گے۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کے بغیر غیر ملکی سفر کے اخراجات نہ دیئے جائیں جب کہ تعلیمی اور سائنٹیفک کانفرنسوں کے لیے غیر ضروری رقوم بھی فراہم نہ کی جائیں۔ تمام طبی تعلیمی کانفرنسیں ملک کے اندر منعقد کی جائیں اور طبی کانفرنسوں کے دوران تفریحی پروگرام، بے تحاشا مہنگے کھانے نہ مہیا کیے جائیں۔

ڈریپ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں دوا ساز کمپنیوں کو نئے رولز پر عمل کے لیے سینئر افسران مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔