Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈریپ نے جعلی دوا ساز کمپنی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

ڈریپ نے جعلی دوا ساز کمپنی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
March 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جعلی دوا ساز کمپنی کے سامنے بے بس ہو گئی ۔ ڈریپ نے مبینہ طور پر جعلی دوائیں بنانے والی کمپنی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیرمعیاری ادویات بنانے والی کمپنی کا مالک ڈریپ کے قابو کیوں نہیں آرہا؟ ۔ جواب میں سی ای او ڈریپ نے کہا کہ ریاست چار سال سے بے یارو مدد گار ہے ۔
۔چیف جسٹس نے کہا کہ آخر یہ بندہ کون ہے ؟ اب تو اس شخص کو میں خود دیکھنے کیلئے مشتاق ہوں ۔ ڈریپ اس شخص سے ڈر گیا ہے ہوسکتا ہے اس شخص کو دیکھ کر میں مقدمہ ہی واپس لے لوں ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ کمپنی کیخلاف کارروائی کی درخواست ڈریپ نے دی ہے ۔
چیف جسٹس نے مبینہ جعلی دواساز کمپنی کے مالک محمد عثمان کو طلب کرتے ہوئے آئی جی پولیس اسلام آباد کو کمپنی کے مالک کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔
سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی پولیس راجہ رفعت مختار اور ایڈیشنل ڈی جی نیب کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔