Saturday, July 27, 2024

ڈرگ ایکٹ 2017 کیخلاف کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری

ڈرگ ایکٹ 2017 کیخلاف کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری
April 30, 2018
فیصل آباد ( 92 نیو ز) فیصل آباد ،بہاولنگر ،احمد پورشرقیہ سمیت پنجاب کےکئی شہروں میں ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے ۔ میڈیکل اسٹوروں کی تالہ بندی کےباعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، رحیم یارخان میں ہڑتال کےباعث ادویات نہ ملنے سے تین مریض جاں بحق ہو گئے  جب کہ لاہوراحتجاج میں شرکت کیلئےقافلہ فیصل آباد سےروانہ ہوگیا۔