Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے ،عطائیوں سے جانوروں کو لگانے والے انجکشن برآمد

ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے ،عطائیوں سے جانوروں کو لگانے والے انجکشن برآمد
March 6, 2015
فیروز والا(ویب ڈیسک)تحصیل فیروزوالا میں نجی ہسپتالوں اور میڈیسن فیکٹریوں پر ڈرگ انسپکٹر فیروزوالاڈاکٹر شیرزمان نے چھاپے مار ے۔ عطائی ڈاکٹروں کی دوکانوں سے جانوروں کو لگائے جانے والے ٹیکے ، ممنوعہ سرکاری ادویات پکڑ لیں اور مڈوائف کا نجی پرائیویٹ ہسپتال کے علاوہ بعض فیکٹریوں سے مضر صحت اور غیر معیاری ادویات کو بھی پکٹر لیا۔ جبکہ عطائی ڈاکٹروں سمیت دیگر افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کلینک سیل کر کے ان کے خلاف چالان ڈرگ کورٹ میں بھجوادیے گئے۔ علاوہ ازیں ڈرگ انسپکٹر شیرزمان نے رچنا ٹاؤن میں ایک نجی ہسپتال میں چھاپہ مارا تو ایک مڈوائف بڑی ڈھٹائی سے ہسپتال کو چلا رہی تھی جو ڈرگ انسپکٹر کے کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکی ۔ مڈل پاس عطائیوں سے  وافر مقدار میں ایسے ٹیکے بھی برآمد ہوئے ہیں جو جانوروں کو لگائے جاتے ہیں لیکن یہاں انسانوں کو لگائے جا رہے تھے  جبکہ بعض عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سے سرکاری ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی ادویات بھی برآمد ہوئیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔