Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں ،عمران خان

ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں ،عمران خان
February 4, 2018

کراچی ( 92 نیوز )  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈرون حملوں کو انسانی حقوق کی خلاف وزری قراردے دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شریک ہونے کی بہت بڑی غلطی کی۔

نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف قبائیلی عمائدین کا نیشنل پریس کلب کےباہر دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔ چیئرمین تحریک اںصاف اور امیر جماعت اسلامی اظہاریکجہتی کے لئے دھرنا میں پہنچ گئے۔

قبائلی عمائدین سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پشتونوں پر ظلم کیا گیا۔ پولیس نے سینکڑوں لوگوں کو ماروائے عدالت قتل کیا۔ پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شریک ہونے کی بہت بڑی غلطی کی۔

عمران خان نے ڈرون حملوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی  بھی قراردیا۔

عمران خان  نے مزید کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں ضم ہونا ضروری ہے،قدرتی وسائل سے مالا مال  فاٹا امیر ترین علاقہ بن سکتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے آواز بلند کرنے کا بھی اعلان کیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نقیب محسود کا قتل کرنا ظلم کی انتہا ہے، پولیس کا کام حفاظت کرنا ہے یہاں پولیس ہی قاتل بنی ہوئی ہے۔