Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈرتا صرف اللہ سے ہوں ، نوازشریف کے منہ پر بات کرتاہوں ، چودھری نثار

ڈرتا صرف اللہ سے ہوں ، نوازشریف کے منہ پر بات کرتاہوں ، چودھری نثار
January 6, 2018

ٹیکسلا ( 92 نیوز ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈرتا صرف اللہ سے ہوں نواز شریف کے منہ پر بات کرتا ہوں ۔ ہر فورم پر سچی اور کھری بات کرنے کا عادی ہوں ۔

ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ  مرنے والے کی اچھائی اور نام زندہ رہتا ہے ۔ پیپلزپارٹی والوں کی طرح نعرہ نہیں لگانا چاہئے کہ بھٹو زندہ ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ گزشتہ الیکشن میں ٹیکسلا سے ہارنے کے باوجود ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لے گئے ۔ جو کام حلقے کےلئے کرائے اس کے گواہ یہاں کے لوگ ہیں ۔ خطے کے سب سے بڑے ہسپتال کا افتتاح بھی آئندہ ماہ ہوجائیگا۔