Monday, September 26, 2022

ڈربی شائر میں چار روزہ پریکٹس میچ کا دوسرا روز بارش کی نذر

ڈربی شائر میں چار روزہ پریکٹس میچ کا دوسرا روز بارش کی نذر
ڈربی شائر (92 نیوز) ڈربی شائر میں جاری چار روزہ پریکٹس میچ کا دوسرا روز بارش کی نذر ہو گیا،پورے دن میں صرف سات اوورز کا کھیل ہو سکا۔ بارش کی وجہ سے گراؤنڈ گیلی ہونے پر چائے کے وقفہ کے بعد کھیل شروع ہوا، وائٹ ٹیم نے 88 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ سات اوورز بعد وائٹ ٹیم کا سکور108 رنز پر پہنچا تو دوبارہ بارش شروع ہو گئی۔ امپائرز نے دوسرے روز کا کھیل ختم کرنےکا اعلان کر دیا، جب کھیل ختم ہوا تو سرفراز احمد 13جبکہ فواد عالم 21رنز پر کھیل رہے تھے۔ دوری جانب انگلینڈ پہنچنے والے فاسٹ باؤلر  محمد عامر اور مساجر محمد عمران کے کورونا ٹیسٹ سیمپل لے لئے گئے،،،دونوں ڈربی میں قرنطینہ میں ہیں۔ دونوں دو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر اسکواڈ جوائن کریں گے۔