Wednesday, November 30, 2022

ڈرامہ کامیڈی فلم جوائے کا پہلا ٹریلر جاری، سنیما گھروں میں پچیس دسمبر سے نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ڈرامہ کامیڈی فلم جوائے کا پہلا ٹریلر جاری، سنیما گھروں میں پچیس دسمبر سے نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی کامیڈی ڈرامہ فلم جوائے کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم پچیس دسمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ڈیوڈ او رسل کی ہدایت کاری میں بننے والی مزاح سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان سے متعلق ہے جس کی چوتھی نسل سے ایک لڑکی کاروبار میں ایسی جدت لے کر آتی ہے کہ وہ خاندانی کاروبار کی  بانی اور مضبوط ترین سربراہ بن جاتی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار جینیفر لارنس نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ڈاشا پلانکو، بریڈلے کوپر، رابرٹ ڈی نیرو اور ایڈگر ریمریز شامل ہیں۔ سوانح عمری  پر بننے والی یہ فلم پچیس دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔