ڈرامہ سیریل ’’آنگن‘ ‘ کے ٹائٹل سانگ نے دھوم مچا دی

لاہور (92 نیوز) ڈرامہ ’آنگن‘‘کا ٹائٹل سانگ ’ہاری ہاری‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا ۔
ڈرامے کا اوایس ٹی ریلیز کیا گیا جسے فرحان سعید نے گایا جبکہ میوزک نوید ناشاد نے تیار کیا ہے ۔ ڈائریکٹر احتشام الدین کے مطابق پراجیکٹ کی کامیابی میں میوزک کا بڑاعمل دخل ہوتا ہے۔