Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈرامہ تھرل فلم ہالی ووڈ فلم دی فائنیسٹ آورز اگلے سال انتیس جنوری کو نمائش کیلئے پیش ہوگی، انٹرنیشنل ٹریلر جاری

ڈرامہ تھرل فلم ہالی ووڈ فلم دی فائنیسٹ آورز اگلے سال انتیس جنوری کو نمائش کیلئے پیش ہوگی، انٹرنیشنل ٹریلر جاری
July 9, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ڈرامہ تھرل فلم دی فائنیسٹ آورز کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اگلے سال انتیس جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ کریگ گلیسپی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی حقیقت میں انیس سو باون میں برطانوی جہاز کو پیش آنے والے حادثے پر مبنی ہے جس میں کوسٹ گارڈ کے اہلکار جہاز میں پھنسے ہوئے ملاحوں کو بچانے کیلئے جرات مندانہ کوشش کرتے ہیں۔ چار ریسکیو اہلکار سمندر میں چھوٹی کشتی کے ذریعے ستر فٹ اونچی خطرناک  لہروں کا سامنا کرتے ہوئے ڈوبتے جہاز سے افراد کو بچاتے ہیں۔ فلم میں کرس پائن مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں بین فوسٹر، ایرک بانا، ہالی ڈے گرینجر، روچل بروسنے ہن شامل ہیں۔