Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈرامہ اور کامیڈی سے بھرپور فلم ”ہیل سیزر“ کا پہلا ٹریلر جاری

ڈرامہ اور کامیڈی سے بھرپور فلم ”ہیل سیزر“ کا پہلا ٹریلر جاری
October 12, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) کامیڈی، ڈرامہ اور موسیقی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ہیل سیزر“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اگلے سال پانچ فروری کو سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم ”ہیل سیزر“ کی کہانی ہالی وڈ کی انیس سو پچاس کی دہائی میں بننے والی فلموں کی عکاسی کرتی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے فلم ساز کے گرد گھومتی ہے جو ہالی وڈ اداکاروں کو فلموں میں کام کرنے کے لیے جوڑے رکھنے میں مصروف رہتا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری ایتھن کوئن اور جوئل کوئن نے دی ہے۔ نمایاں اداکاروں میں اسکارلیٹ جوہانسن، چیننگ ٹیٹم، جوش برولن، جارج کلونی، جونا ہل ، ٹلڈا سونٹن، فشر سٹیونز اور رابرٹ پیکارڈو شامل ہیں۔ فلم اگلے سال سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔