Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہے ،کراچی پولیس نے ڈیڈ لائن دیدی

ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہے ،کراچی پولیس نے ڈیڈ لائن دیدی
January 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ڈرائیونگ لائسنس ہے تو ڈرائیورنگ کریں ، کراچی پولیس نے بصورت دیگر سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے  لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے لائسنس بنوانے کے لئے 15 فروری تک کی مہلت دے دی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے   کہا کہ  15 فروری کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ کراچی پولیس چیف کا  مزید کہنا تھا کہ بس، کار، رکشہ، ٹیکسی، اور موٹر سائیکل چلانے والے تمام افراد کے لئے لائسنس کا ہونا ضروری ہے،جو بھی شخص گاڑی چلاتا ہے اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے۔